کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ، متعدد امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہو گا


عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔

این اے 89 میانوالی سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، شہباز شریف کے این اے 242 اور این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔

کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کیخلاف اپیل 3 جنوری تک کی جا سکے گی ، اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیئے جائیں گے جبکہ عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں