سی ڈی اے افسر کو ایک سیا سی جماعت کی حمایت میں ویڈیو بیان جاری کرنا مہنگا پڑ گیا

CDA

سی ڈی اے افسر کو ایک سیا سی جماعت کی حمایت میں ویڈیو بیان جاری کرنا مہنگا پڑ گیا


ایم سی آئی انتظامیہ نے سی ڈی اے آفیسرز ایسو سی ایشن کے عہدیدار کی جانب سے ایک سیا سی جماعت کی الیکشن میں بھرپور حمایت کے اعلان کی وڈیو جاری کرنے کانو ٹس لے لیا ہے۔

111 لون ایپس کو گوگل پلے سٹور سے ہٹا دیا گیا

ڈائریکٹر ایمر جنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے پی ایس ملک اختر محمود نے گزشتہ دنوں ایک وڈیو بیان جاری کیا جس میں 8 فروری کے الیکشن کے حوالے سے ایک سیا سی جماعت کی حمایت کا اعلان کیا اور سی ڈی اے ملازمین کو بھی ووٹ دینے کی ترغیب دی۔

ان کے اس بیان پر بعض حلقوں نے تحفظات کا اظہار کیا کیونکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کوئی سر کاری ملازم سیا سی سر گر می میں حصہ نہیں لے سکتا۔

یکم جنوری 2024سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی نئی شرح لاگو

چیف افسر میونسپل کار پوریشن اسلام آ باد رانا وقاص انور نے اس معاملہ کی انکوا ئری کا حکم دیدیا ہے۔

انہوں نے ڈائریکٹر میو نسپل ایڈ منسٹریشن رائے یاسر فر ہاد کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔

مختلف کھیلوں کے ایونٹس میں سروگیٹ کمپنیوں کے اشتہارات کی نشریات و تقسیم پر پابندی عائد

انہیں پانچ دن کے اندر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں