بجلی مزید 4.66 روپے مہنگی ہونیکا امکان ، صارفین پر 36 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

electricity bill

بجلی کے بلوں میں کتنے قسم کے ٹیکس وصول کیے جا رہے ؟ بڑا انکشاف


 بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس سے صارفین پر 36 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے جس پر نیپرا کل سماعت کرے گی۔

قیمت میں 4.66 روپے فی یونٹ کا اضافہ ماہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایا جات کی مد میں مانگا گیا ہے، جس کے منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر 36ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی

سی پی پی اے کی درخواست میں  کہا گیا ہے کہ نومبر کے دوران پانی سے بجلی کی پیداوار 36.5 فیصد، نیوکلیئر سے بجلی سے کی پیداوار 20 فیصد اور مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13 فیصد رہی۔

نومبر میں درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 6 فیصد سے زائد، ایل این جی کے ذریعے پیداوار 10.6 فیصد جبکہ مقامی گیس سے بجلی کی پیداوار 9.2 فیصد رہی۔


متعلقہ خبریں