توسیع ختم ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز


عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔ ملک بھر میں امیدوار کاغذات جمع کرا رہے ہیں۔ اب تک ہزاروں امیدوار کاغذات جمع کرا چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 2 روزہ توسیع آج ختم ہو جائے گی، امیدوار شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کے میانوالی کے بعد لاہور سے بھی کاغذات نامزدگی جمع

سابق وزیر اعظم عمران خان ، نواز شریف، آصف زرداری، شہباز شریف ، بلاول بھٹو ، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، علیم خان ، یوسف رضا گیلانی ، مریم نواز، پرویز الہٰی اور چوہدری نثار علی خان سمیت دیگر کئی قد آور سیاسی شخصیات کے کاغذات جمع ہو چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک ہو گی۔ ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل 3 جنوری تک دائر ہو سکے گی۔

 


متعلقہ خبریں