کسی بھی خاتون یا بچوں کو بدسلوکی کا نشانہ نہیں بنایا گیا، اسلام آباد پولیس


اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی مارچ کے دوران کسی بھی خاتون بچوں کو بدسلوکی کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کیخلاف ایک منظم غلط معلوماتی مہم چلائی گئی، 21 اور 22 دسمبر کو بلوچ یکجہتی مارچ کے دوران کسی بھی خاتون کا بچوں کو بدسلوکی کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا گیا بلکہ صرف وقتی توجہ حاصل کرنے کے لیے غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پہنچنے والی ٹرین سے بم برآمد، ناکارہ بنا دیا گیا

پولیس ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار تمام افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا اور وزیر اعظم کی بنائی گئی وزارتی کمیٹی کی ہدایت کے مطابق گرفتار افراد کو رہا کیا جائے گا اور ان کے رشتے دار یا دوست احباب کسی بھی مدد کیے لیے ترنول یا تھانہ کوہسار سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بےبنیاد پروپیگنڈا پولیس کو فرائض کی انجام دہی سے باز نہیں رکھ سکتا۔ عوام اسلام آباد پولیس کے خلاف افواہوں اور پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔


متعلقہ خبریں