دل کریں صاف، دوسروں کا کریں احساس، الہدیٰ سکول کا’’تزکیہ‘‘،بچوں نے آنکھیں کھول دیں


دل کریں صاف، دوسروں کا کریں احساس، اسلام آباد کے نجی سکول کے بچوں نے کھیل ہی کھیل میں سب کی آنکھیں کھول دیں۔


زندگی کو خوبصورت بنانا ہر انسان کا بنیادی فرض ہے لیکن اس کے لئے اگر کچھ بنیادی باتوں کا خیال رکھا جائے تو معاملہ نہایت ہی آسان ہو جاتا ہے، الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول نے سالانہ دن کے موقع پر تزکیہ کا موضوع چن لیا۔

اسلام کیا ہے؟ اس کا پیغام کیا ہے اورزندگی کو گزارنے کا ڈھنگ کیاہے؟ بچوں نے کھیل ہی کھیل میں سارے سبق سنا دیے۔


بچے تھے تیار، ہر ایک نے دوسرے سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ٹیبلوز پیش کئے اورحاضرین سے خوب داد بھی سمیٹی۔

بچوں نے پیغام دیا کہ غیب، جھوٹ، حسد اور اسراف سے بچیں۔

تقریب میں شریک بچو ں کا کہنا تھا کہ  اسلام  دوسروں کی مدد کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور یہی پیغام لیے وہ بھی آج یہاں موجود ہیں۔

اس موقع پر اساتذہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بچوں کو اسلام کے حوالے سے آگاہی دینا ضروری ہے  تاکہ انکے دینی علم میں اضافہ ہو۔

تقریب میں شریک شرکا نے کہا کہ  ایسی تقریبات سے بچوں کو معاشرے اور دین اسلام کے حوالے سے آگاہی ملتی ہے اوران اصولوں پر عمل کرکے  ایک بہتر معاشرے کی بنیاد ڈال سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں