انتخابات 11 فروری تک ہونگے، الیکشن کمیشن عدالت کے فیصلوں کا پابند ہے، کنور دلشاد

انتخابات 11 فروری تک ہونگے، الیکشن کمیشن عدالت کے فیصلوں کا پابند ہے، کنور دلشاد

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ یہ کہنا مناسب نہیں کہ انتخابات نہیں ہوں گے، الیکشن پر چند دنوں کا فرق پڑے گا، عام انتخابات 11 فروری تک ہوسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے ٹریننگ کا شیڈول واپس لے لیا ہے، اب لارجر بینچ فیصلہ کرے گا۔

کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ لارجر بینچ کے فیصلے کے بعد ہی شیڈول جاری کیا جائے گا۔ ہائیکورٹ کے ججز نے خدمات دینے سے انکار کیا تھا، اس پر الیکشن کمیشن نے بیوروکریسی سے خدمات حاصل کی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تربیت روک دی

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کورٹ کے فیصلوں کا پابند ہے جبکہ درخواست گزار نے درخواست بہت دیر سے دی۔ 16 دسمبر کو شیڈول جاری ہونا تھا، ایسے موقع پر کورٹ جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

مشیر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا ہر ادارے اور شہری کا فرض ہے، اس سے الیکشن پر چند دنوں کا فرق پڑے گا زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ لارجر بینچ نے پیر منگل تک فیصلہ کردیا تو کمیشن جوڈیشری افسران کی خدمات حاصل کرکے نوٹیفکیشن کردیگا۔


متعلقہ خبریں