ایف آئی اے نے وزارت صحت سے جیری پاکستان کا کرونا سنٹرکا ریکارڈ مانگ لیا

fia

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)ایف آئی اے نے وزارت صحت سے جیری انٹرنیشنل کو کاروباری مقاصد کیلیے کوڈ سنٹرکی اجازت کا ریکارڈ مانگ لیا۔ 

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ جیری نے کاروباری مقصد کیلیے اپنے دفاتر میں کوڈ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا سنٹرز کھول رکھے تھے، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل جیری کے مبینہ جعلی سرٹیفیکیٹ سکیم کی تحقیقات کررہا ہے۔

وزارت صحت جیری کو کاروباری مقصد کیلیے کوڈ ویکسینیشن سنٹرزکھولنے کا ریکارڈ مہیا کرے۔

ایف آئی اے کے خط میں بتایا گیا ہے کہ کس نے جیری کوکاروباری سنٹرز کھولنے کی اجازت دی، ایف آئی اے نے یہ بھی پوچھا ہے کہ کاروباری مقاصد کیلیے ڈی آر اے پی کی گائیڈ لائن کیا ہیں۔

خط کے متن میں ہے کہ ڈرگ انسپکٹراپنا جیری پر ریکارڈ جمع کرائیں، ایف آئی اے ٹیم نے جیری کی جانب سے مبینہ جعلی کرونا سرٹیفیکیٹ جاری کرنے پر شروع کی۔

ایف آئی اے نے جیری کے چیرمین اور جنرل منیجر کو اج اسلام اباد میں طلب کررکھا تھا،کئی مسافروں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرپشن سرکل کو شکایات کی تھی، نوٹس میں مینیجر محمد ناصر اور سی ای او افضل والی محمد کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں