پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرول

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ پندرہ دنوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر سے زائد کمی ہو سکتی ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ اوگرا کی سمری پر حکومت کرے گی۔

دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

او سی ایسی ا اور اوگرا کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں 9787000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہیں۔

پاکستان کی سینٹرل ایشین رپبلکس کے ساتھ تجارت 487 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10439000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 2069000 ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سا ل نومبر میں 2056000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی، اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 2083000 ٹن ریکارڈکیاگیا جو نومبر میں کم ہو کر 2069000 ٹن ہو گیا۔


متعلقہ خبریں