آٹو پائلٹ سسٹم میں خرابیاں، ٹیسلا نے 20 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوا لیں


ٹیسلا نے آٹو پائلٹ سسٹم میں نقائص کی وجہ سے بیس لاکھ سے زیادہ گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔

الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے آٹو پائلٹ سسٹم میں خرابیاں حفاظت کے لیے خطرہ ہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ آٹو پائلٹ سافٹ ویئر سسٹم کنٹرول ڈرائیور کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہو سکتا۔

سوئس کمپنی کا پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

نقص سامنے آنے پر کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کو واپس منگوانے کا یہ اپنی نوعیت کا بڑا فیصلہ ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ نئے حفاظتی اقدامات لگائے گی اور موجودہ نقائص کو دور کرے گی۔

جو گاڑیاں مارکیٹ سے واپس منگوائی گئی ہیں ان میں 5 اکتوبر 2012 اور سات دسمبر2023 کے درمیان تیار کردہ وائے، ایس، تھری اور ایکس ماڈلز شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں