آئی پی پی نے پنجاب کی 45 اور قومی اسمبلی کی 27 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی


استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب اسمبلی کی 45 اور قومی اسمبلی کی 27 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے ذرائع کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے فہرست پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لئے قومی اسمبلی کی پانچ سے سات اور صوبائی اسمبلی کی بیس سے زیادہ نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ ممکن نہیں۔

جہانگیر ترین اورعبدالعلیم کے درمیان اہم ملاقات

بتایا گیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی جنوبی کے ساتھ ساتھ وسطی پنجاب میں بھی نشستیں مانگ رہی ہے، ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے فہرست مسلم لیگ ن کی کمیٹی کے حوالے کر دی ہے۔واضح رہے کہ ن لیگ اور آئی آئی پی کی کمیٹیوں کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر مشترکہ اجلاس سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائشگاہ پر ہوا۔

اس اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، عطا تارڑ، ملک احمد خان جب کہ آئی پی پی کے اسحاق خاکوانی، عون چودھری اور نعمان لنگڑیال شریک ہوئے۔


متعلقہ خبریں