امریکہ پاکستان کے ساتھ تعاون کا خواہشمند


واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کا خواہشمند ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف کے دورہ امریکہ پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا اور ہم نے پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کا خواہشمند ہے جبکہ مارچ میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشتگردی کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت ہوئی اور اس دوطرفہ بات چیت میں امریکہ اور پاکستان کو درپیش دہشتگردی کی لہر پر تفصیلات سامنے رکھی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکھ رہنما کے قتل کی سازش، امریکی صدر کا احتجاجاً دورہ بھارت منسوخ

میتھیو ملر نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حکمت عملی اختیار کرنے پر بات چیت کے علاوہ بارڈر سیکیورٹی اور دہشتگردوں کی مالی امداد کو ختم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہم نے کئی انسداد دہشتگردی کے منصوبوں پر کام کیا۔ امریکہ نے پاکستان کو دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے  اس کی استعداد کار بڑھانے پر کام کیا۔


متعلقہ خبریں