ایف آئی اے نے جیری انٹرنیشنل اسلام اباد کیخلاف انکوائری شروع کردی

fia

اسلام آباد(زاہد گشکوری،  ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مبینہ طور پرجعلی کرونا سرٹیفکیٹس جاری کرنے پرجیری انٹرنیشنل اسلام اباد کیخلاف انکوائری شروع کردی۔ 

ایف آئی اے اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم میں دعوی کیا ہے کہ یہ کرونا جعلی سرٹیفیکٹس جاری کرنے کا سب سے بڑا سکیم ہے جس میں ہزاروں مسافروں کو غیرمجاز اتھارٹی نے کرونا اور دوسرے سفری دستاویزات جاری کیے ہیں۔

ایف آئی اے ٹیم نے انکوائری شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن سرکل نے جیری انٹرنیشنل کی غیرمجاز کرونا سرٹیفکیٹس جاری کرنے پر تحقیقات شروع کی ہیں کیونکہ ادارے کئی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ایف آئی اے ٹیم نے جیری کی جانب مبینہ جعلی کرونا سرٹیفیکیٹ کارریکارڈ بھی طلب کیا ہے جسمیں ایف آئی اے ٹیم نے جیری انٹرنیشنل پاکستان کے چیرمین اور جنرل منیجر اسلام آباد کو کل اسلام اباد میں طلب بھی کرلیا ہے، کئی مسافروں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرپشن سرکل کو شکایات کی تھی۔

ذرائع کیمطابق نوٹس میں مینیجر محمد ناصر اور سی ای او افضل ولی محمد کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

جہیرے انٹرنیشنل نے کس اتھارٹی کے تحت کرونا سرٹیفکیٹ جاری کیے، ایف آئی اے کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے جسمیں چارسوالات کے جوابات طلب کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے ٹیم نے پوچھا ہے کہ جیری نے کس لیبارٹری سے کرونا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اجازت نامہ حاصل کیا تھا، ایف آئی اے کے نوٹس کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جیری انتظامیہ کرونا سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والے جیری ملازمین کی تفصیل بھی تفتیش کے لیے اتے وقت ساتھ لائیں۔

یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کل کتنے مسافروں کو کووڈ سرٹیفیکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی سوال کیا گیا ہے کہ وزارت صحت کے ساتھ اگر جیری انٹرنیشنل کا کوئی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا معاہد ہے تو وہ بھی ساتھ لائیں جبکہ وزارت صحت کی طرف سے لیبارٹری کے کیے گئے معائنے کی اگر کوئی رپورٹ ہے تو وہ بھی ساتھ لائی جائے۔

یہ سوال کیا گیا ہے ایف آئی اے نوٹس میں۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے جیری انٹرنیشنل اسلام اباد کیخلاف جاری انکوائری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جیری منیجمنٹ کونوٹس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

ڈپی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے افضل نیازی کی ہم نیوز کو تصدیق کی ہے کہ جعلی کرونا سرٹفیکیٹ جاری کرنے پر جیری کے خلاف انکوائری شروع کردی۔

ہم نیوز سے گفتگو میں شکایت کنندہ محمد ہارون نے کہا کہ میرے بھائی کو جعلی کرونا سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا۔

شکایت کنندہ محمد ہارون نے ہم نیوز سے گفتگو میں یہ بھی الزام لگایا کہ کئی اور مسافروں کو بھی جعلی سرٹیفیکیٹس جاری کیے گیے ہیں جسکی تحقیقات ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں