ڈی آئی خان میں دہشت گردی،افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

forign

پاکستان نے ڈی آئی خان میں دہشت گردی پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعہ پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جبکہ پاکستان نے احتجاجی مراسلہ افغان ناظم الامور کے حوالے کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تحریک طالبان کی قیادت کو گرفتار کرکے حوالے کیا جائے، پاکستان کے خلاف افغان سر زمین کے استعمال کو روکا جائے۔


متعلقہ خبریں