ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس: اعتزاز احسن نے کیس میں معاونت کرنے سے معذرت کرلی

ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس: اعتزاز احسن نے کیس میں معاونت کرنے سے معذرت کرلی

سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس میں معاونت کرنے سے معذرت کر لی۔

سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے براہ راست سماعت کی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک اور اٹارنی جنرل منصور اعوان بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی براہ راست سماعت شروع

دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے معاون وکیل سے سوال کیا کہ کیا اعتزاز احسن اس کیس میں آئیں گے؟ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ اعتزاز وکیل بھی ہیں، بطور معاون نہیں آئینگے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ تقریر نہ کریں ہاں یا نہ میں بتائیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ نہیں اعتزاز احسن نہیں آئیں گے، وہ بھٹو ریفرنس پر عدالت کی معاونت نہیں کرنا چاہتے۔


متعلقہ خبریں