پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹارگٹ میں 49 ارب روپے اضافے کا امکان

petrol پیٹرولیم مصنوعات

رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کے ہدف میں 49 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے، اس اضافے کے لیے نیا آرڈیننس لائے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال لیوی ٹارگٹ میں 49ارب روپے کااضافہ کرتے ہوئے یہ ٹارگٹ 918 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔

رواں مالی سال میں پیٹرولیم لیوی ٹارگٹ 869ارب روپے ہے، واضح رہے کہ حکومت اس وقت پیٹرول پر 60 روپے فی لٹر لیوی وصول کر رہی ہے جو قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ حد ہے۔

سعودی عرب، پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نومبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 6 فیصد اضافہ

لیوی میں اس سے زائد اضافے کیلئے حکومت کو قانون تبدیل کرنا ہوگا،ذرائع نے بتایاکہ ٹیکس میں 49 ارب روپے کے اضافے کیلئے آرڈیننس لائے جانے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم لیوی کا ہدف 869 ارب سے بڑھا کر 918 ارب روپے تک لے جایا جائے گا،پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروا دی گئی۔


متعلقہ خبریں