وفاقی وزیر اطلاعات نے گلگلت بلتستان چین کو دینے کی خبر کو جعلی قرار دیدیا

عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہیں، عدلیہ کیخلاف گھٹیا مہم چلائی گئی، مرتضیٰ سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی گلگت بلتستان کو چین کے حوالے کرنے والی خبر کو جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے خبر کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر کسی اخبار میں شائع نہیں ہوئی۔ مذموم مقاصد کے لیے یہ جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

مرتضی سولنگی نے مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات و نشریات کے واٹس ایپ گروپ سے نکلوا دیا

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایسی خبریں پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گلگت بلتستان کو 50 سال کے لیے چین کے حوالے کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے وزارت اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فیکٹ چیکر‘ نے بھی اس خبر جعلی قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں