فراڈ کیس ، فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

fawad chaudhry

ڈیوٹی سول جج راولپنڈی غلام مصطفیٰ راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو فراڈ کیس میں ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کرتے ہوئے کل متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

فواد چوہدری کو پولیس بکتر بند گاڑی میں جیل سے جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن تفتیشی ٹیم نے  5 دن کا جسمانی ریمانڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے اپنے فرنٹ مین کزن فوق شیراز کے ذریعے دینہ جی ٹی روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو این او سی دلوانے اور اراضی کلیئر کرانے کے لیے بھاری رقم وصول کی، وہ 35 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرنا ہے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس ، عمران خان ، فواد چوہدری کا ٹرائل جیل میں کرنیکی منظوری ، سماعت 13 دسمبر کو ہو گی

بعد ازاں عدالت نے فواد چودھری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کل متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔


متعلقہ خبریں