مسلم لیگ ن نے امیدواروں کے چنائوکیلئے غیرملکی فرم کی خدمات حاصل کر لیں

مسلم لیگ ن

انتخابات کیلئے کس امیدوار کو میدان میں اتارا جائے، حلقہ میں امیدوار کی مقبولیت کتنی ہے؟مسلم لیگ ن نے امیدواروں کے چنائو کیلئے غیرملکی فرم کی خدمات حاصل کر لیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق غیر ملکی فرم یونین کونسل کی سطح پر سروے کر کے لیگی قیادت کو معلومات فراہم کر رہی ہے۔

وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز ، کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان سے معذرت

غیر ملکی فرم امیدوار کی حلقےمیں جیتنے کی صلاحیت کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔

معاملے پرن لیگ کا موقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پارٹی امیدواروں کے ٹکٹ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی ضلع ، حلقے میں کسی کو ابھی پارٹی ٹکٹ نہیں دیاگیا۔

لاہور کو ڈسٹ فری شہر بنانے کے پلان پر عملدرآمد شروع

پارلیمانی بورڈ کے اجلاس جاری ہیں،جب یہ عمل مکمل ہوجائے گا تو نوازشریف اور شہبازشریف منظوری دیں گے۔

منظوری کے بعد پارٹی ٹکٹ حاصل کرنےو الے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیاجائے گا۔

میڈیا سے گزارش ہے غیرمصدقہ اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں نہ دے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں