غزہ جھڑپ، سابق اسرائیلی آرمی چیف کا بیٹا مارا گیا


غزہ میں جھڑپ کے دوران اسرائیل کے سابق آرمی چیف گاڈی آئزن کوٹ کا بیٹا گال میر آئزن کوٹ مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے سابق آرمی چیف کا بیٹا غزہ کے شمالی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران مارا گیا۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن کا بیٹا بھی غزہ میں مارا گیا ہے جبکہ ایک اور جھڑپ میں اسرائیلی میجر یوناٹن ڈیوڈ ڈائیٹش خان یونس میں ہلاک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور کر لیں

دوسری جانب حماس نے اسرائیلی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، ٹینکوں اور فوجیوں پر میزائلوں اور مارٹر گولوں سے حملے کیے۔ گزشتہ 3 روز میں 135 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا جبکہ زمینی آپریشن میں اب تک 87 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

حزب اللہ کے حملے پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بیروت کو غزہ بنانے کی دھمکی دے دی۔


متعلقہ خبریں