پی ٹی آئی کو انتخابات میں نہ آنے دیا جائے تو بڑی جماعت ن لیگ ہے، جاوید ہاشمی

جاوید ہاشمی گھر محاصرہ

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ہم نیوزکے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں میری کچھ باتیں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اکثریت کی رائے کے مطابق موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی پاپولر جماعت ہے، پی ٹی آئی کو انتخابات میں نہ آنے دیا جائے تو بڑی جماعت ن لیگ ہے۔

سینئر سیاستدان نے کہا کہ میں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کہاتھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی گیم مت کھیلیں،نوازشریف نے بڑے عرصے تک اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کی۔

(ن) لیگ خود نہیں چھوڑی تھی ، مجھے نکالا گیا تھا ، جاوید ہاشمی

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کی وجہ سے سزائیں بھی کاٹیں، نوازشریف کو بھی ماضی میں سیاسی عمل سے بے دخل کیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو ضرور اتحاد بناناچاہیے،اتحاد بنتے ہیں بگڑتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے۔

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی الیکشن مینج ہوتے رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں