کسٹمز انٹیلی جنس نے 47 کروڑ 73 لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کا سراغ لگا لیا


اسلام آباد(شہزاد پراچہ) کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے 12 درآمد کنندگان کے خلاف غیر قانونی ذرائع سے 47 کروڑ 73 لاکھ روپے(1694,178 ڈالر) کا زرمبادلہ باہر بھجوانے کے الزام میں منی لانڈرنگ قوانین کے تحت تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کراچی نے غیر قانونی چینل کے ذریعے 1694,178 ڈالر کا زرمبادلہ بھجوانے اور الیکٹرانک امپورٹ فارم کے لازمی تقاضوں کو پورا نہ کرنے پر 12 درآمد کنندگان کے خلاف منی لانڈرنگ قوانین کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

کسٹمز رولز میں ترمیم ، افغانستان سامان لے جانے کیلئے قوانین مزید سخت

درآمد کنندگان میں عفان ٹریڈرز، ایاز انٹرپرائزز، اے ایم ایسوسی ایٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز، جیلانی انٹرپرائزز، اسکائی الیکٹرک کے ڈائریکٹرز، ساسپاک کارگو، آر اے انجینئرنگ کے ڈائریکٹرز، ندیم ایسوسی ایٹس، عبدالوہاب رفیق، میڈی فلکس سروسز، اعوان اینڈ آغا ایسوسی ایٹس، میڈ ویژن انٹرنیشنل، ملینیم اسٹیل، سی اینڈ ایف سلوشنز، ایمان علی، مکس ٹریڈ انٹرپرائزز، تھری اسٹار انٹرپرائزز، وسٹا امپیکس، الیز انٹرنیشنل کے ڈائریکٹرز/مالکان، لیاقت علی ہمایوں ڈینٹل سپلائیز، الٰہی انٹرپرائزز اور سلمان کارپوریشن شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق درآمد کنندگان اور ان کے کلیئرنگ ایجنٹس پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر جرائم سے حاصل ہونے والی آمدنی اور ناجائز منافع حاصل کرنے کے بعد باب 99 کی ناقابل قبول استثنیٰ کا دعویٰ کرکے اور منظم طریقے سے الیکڑانک امپورٹ فارم بغیر کسی جرمانہ کے ان کے کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کروائی۔

سات نجی کمپنیوں کی درآمدات کے نام پر 70 ارب کی منی لانڈرنگ کاانکشاف

حکام کے مطابق، سامان کی درآمد کے لیے امپورٹ گڈز ڈیکلریشن فائل کرتے وقت، اسے GD کے ساتھ EIF اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے جو یہ نہ کر سکے اور اسی طرح درآمد کنندہ اور اس کا کلیئرنگ ایجنٹ کسٹمز قوانین کے تحت ڈیوٹی ادا کرنے میں ناکام رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ درآمد کنندگان نے 1694178 ڈالرز لیگل چینلز کے بارے میں باہر بھجوانے پر کوئی وجوہات پیش نہیں کر سکے، اس بنیاد پر ڈائریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی کسٹمز کراچی سمجھتا ہے کہ مذکورہ بالا 12 درآمد کنندگان نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے سیکشن 3 اور 4 کے تحت منی لانڈرنگ کا ارتکاب کیا ہے۔


متعلقہ خبریں