قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کی ٹیسٹ رپورٹ آ گئی

فائل فوٹو


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب کی ایم آر آئی رپورٹ کلیئر آ گئی۔

قومی آل راؤنڈر شاداب خان کے پاؤں کی رپورٹ کلیئر آ گئی جس کے مطابق ان کے پاؤں میں کوئی فریکچر نہیں ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ میرے پاؤں میں درد ہے اور اگلے میچ میں کھیلنے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا جبکہ رپورٹس کلیئر آنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ میچز کھیلنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ٹیم مینجمنٹ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگاتار ڈومیسٹک ٹی 20 کے میچز کھلائے جا رہے ہیں جو میرے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےمعین خان کو ٹیم ڈائریکٹر بنا دیا

واضح رہے کہ شاداب خان ٹی 20 کپ میں راولپنڈی ٹیم کے سربراہی کر رہے ہیں جبکہ ان کا پاؤں سیالکوٹ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گیند کے اوپر آ کر مڑ گیا تھا۔


متعلقہ خبریں