اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان محفوظ فیصلہ آج بدھ کو 12 بجے سنائے گا۔ وزارت داخلہ نے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 8 فروری کو نہ ہونے کی افواہیں دم توڑ گئیں
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت قانون کی رائے کے بعد جیل میں ٹرائل کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔