دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر دوسرے نمبر پر آ گیا


لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآ گیا، کراچی تیسرے نمبرپر چلا گیا۔

لاہور میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 221 ریکارڈکیا گیا، لاہور کے 6 علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 300 سے زائد ریکارڈ ہوا۔

لاہور میں شاہراہ قائداعظم پر سب سے زیادہ 372 اے کیو آئی ریکارڈکیا گیا، ڈی ایچ اے فیز 8، گارڈن ٹاؤن، شملہ پہاڑی چوک آلودہ علاقوں میں شامل ہیں۔

دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں نئی دہلی352 اے کیوآئی کے ساتھ پہلے نمبر پررہا، لاہور238 اے کیوآئی کے ساتھ آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پرہے۔

کراچی188 اے کیوآئی کے ساتھ دنیاکے آلودہ شہروں میں تیسری پوزیشن پر ہے۔


متعلقہ خبریں