خود الیکشن نہ کرانیوالی جماعتوں کی تنقید پر حیرت ہو رہی ہے ، چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف


تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کمیشن کی ہدایات اور آئین اور رولز کے مطابق 20 دنوں کے اندر الیکشن کرا دیئے، انتخابی نتائج کا نوٹیفکیشن سوموار کو الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں گے۔

نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر تنقید کرنے والوں پر حیرت ہو رہی ہے، وہ سیاسی جماعتیں تنقید کر رہی ہیں جو خود انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کراتیں۔ یہ جماعتیں عام انتخابات میں بھی دھاندلی کرتی ہیں۔

کیسے الیکشن، کیسے نتائج؟ اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر تنقید کرنے والی سیاسی جماعتوں نے کیا خود کبھی جماعت میں انتخابات کرائے ہیں؟ پی ٹی آئی نے ہر دفعہ انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ہیں، پیپلز پارٹی کو بھی خود اپنے الیکشن دیکھنے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں