دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نے لاہور کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآ گیا، نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
کراچی میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 191 ریکارڈ کیا گیا جبکہ نئی دہلی میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 423 رہا۔
لاہور فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے، لاہور میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 189 ریکارڈ کیا گیا۔