ماحولیاتی تبدیلی اب موضوع نہیں، اہم چیلنج بن گیا، نگران وزیر اعظم

anwar ul haq

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اب ایک موضوع نہیں رہا بلکہ اہم چیلنج بن گیا ہے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے فنڈز کا استعمال میرٹ پر ہونا چاہیے اور اس اہم مسئلے کے لیے ترقی یافتہ ملکوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ماحولیاتی تبدیلیوں کے سنجیدہ مسائل ہیں اور ماحولیاتی تبدیلی اب ایک موضوع نہیں رہا بلکہ اہم چیلنج بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کو کہتا ہوں کبھی ہم فقیروں کی بھی مان لیا کرو، مولانا فضل الرحمان

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی نے پاکستان کو شدید متاثر کیا ہے اور ترقی یافتہ ملک ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کلیدی کردار ادا کریں۔ پاکستان ماحولیاتی بہتری کے لیے کوئلے سے چلنے والے منصوبوں کو متبادل توانائی پر منتقل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت فریم ورک پر عملدرآمد میں وقت لگ سکتا ہے تاہم ابتدائی طور پر متاثرہ ملکوں کے لیے عالمی بینک کے تحت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں