پہلے دن ہی ساتھ ملکر کام کرنے کے بجائے چیئرمین پی ٹی آئی نے کنٹینر دینے کی آفر کی، پرویزاشرف


سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سزا اور بریت بدقسمتی سے ہماری سیاست کاحصہ ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”اپ فرنٹ ود موناعالم ”میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ سیاستدانوں پر بغیر ثبوتوں کے الزامات لگائے جاتے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو کو نہ کردہ گناہوں کی سزا دی گئی،نوازشریف کو پہلے طیارہ ہائی جیک کیس میں بھی سزا ہوئی تھی۔

بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف فیصلے میں مافیاکے القابات دیئے گئے،ہمارے برے حالات کی سب سے بڑی وجہ پالیسی کا تسلسل نہ ہونا ہے،اداروں کی مداخلت کی بات ہوتی ہے تو ادارے بھی تو ہمارے اپنے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بھی موقع ملا تو مگر ڈیلیور نہیں کرسکے،پی ٹی آئی نے پہلے دن ہی دیوار میں دراڑ پید ا کردی تھی، پہلے دن ہی ساتھ ملکر کام کرنے کے بجائے چیئرمین پی ٹی آئی نے کنٹینر دینے کی آفر کی تھی۔

انہوں نے عوام سے جو وعدے کیے پورے نہیں کرسکے۔ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے میں ناکام رہے،پی ٹی آئی آئی تو ملک میں مہنگائی کاطوفان لے کر آئی۔

پی ٹی آئی کے کل والے فیصلے سے لگتا ہے انتخابات میں بلے کا نشان ملے گا، شیخ رشید

انکا کہنا تھا کہ آرمی تنصیبات پر حملے کرنا کہاں کا انصاف ہے ، حساس تنصیبات پر حملے ملکی دشمنی سے مترادف ہے۔ جب 9مئی کوآرمی کی تنصیبات پر حملے ہوئے تو بھارت میں جشن منایا گیا، اگر میری پارٹی بھی ایسا اقدام کرے تو اس کی مخالفت کروں گا۔


متعلقہ خبریں