سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 دسمبر 2023 کو مدت مکمل ہونے والے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی ہے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سعودی عرب کی جانب سےپاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت کاتسلسل ہے۔ پاکستان کےزرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنےاور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔