گوگل غیر فعال اکاؤنٹس دسمبر سے ڈیلیٹ کرے گا


کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل کا غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا عمل دسمبر سے شروع کر دیا جائے گا اور آپریشن میں غیر فعال اکاؤنٹس میں موجود تصاویر، فائلیں اور ای میلز ڈیلیٹ کر دی جائیں گی۔

جی میل سروس شروع ہونے کے بعد سے اربوں گوگل اکاؤنٹس بنائے گئے جبکہ جی میل اکاؤنٹس کے ساتھ کمپنی نے یوٹیوب، سرچ انجن اور گوگل ڈرائیو جیسے اضافی فیچر تک بھی رسائی دی۔

ان کاؤنٹس میں بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو کافی عرصے سے غیر فعال ہیں جن کے بارے میں گوگل کا کہنا ہے کہ یہ سیکیورٹی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ ان غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنا دیگر صارفین کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے عمل کا ایک حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات کے باعث پیغام رسانی ایپ کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا

گوگل کمپنی کا کہنا ہے کہ پرانے اور غیر فعال اکاؤنٹس کو جرائم پیشہ افراد ہیک کر کے غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے گوگل نے ان تمام اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے گوگل کی جانب سے یہ پالیسی رواں برس کے ابتدا میں متعارف کرائی گئی تھی جس کا اطلاق 2023 کے دسمبر سے ہونا تھا۔


متعلقہ خبریں