نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی


اسلام آباد: نان فائلرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ 4 لاکھ نان فائلرز کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کر دی اور نان فائلرز کو نوٹسز بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تقریباً 4 لاکھ نان فائلرز کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور نوٹسز کا جواب نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی مستقبل کس پارٹی کے ساتھ ہو گا نہیں سوچا، نگران وزیر اعظم

نان فائلرز کے نوٹسز کا جواب نہ دینے اور فائلر نہ بننے کے بعد ان کے بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے جبکہ نان فائلرز کی موبائل فون سم بھی بلاک کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کنکشنز منقطع کرنے کے لیے ڈسکوز کو آرڈر جاری کرے گا۔


متعلقہ خبریں