اشاروں پر چلنے والے لیڈر نہیں ہوتے، عرفان صدیقی


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے آج جو کچھ کہا وہ کوئی نئی بات نہیں تھی، نواز شریف نے آج پھر ماضی کی کہانی بتائی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام” پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ نوازشریف نے کہا کہ ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہے، جتنے بھی وزرا اعظم جیل میں گئے وہ سیاسی معاملے پر گئے ، ماضی کے کسی سیاستدان نے سائفر جیسی حرکت نہیں کی۔

نواز شریف کے استقبال کیلئے آنے والے لیگی کارکن کا ٹرین میں انتقال

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 9مئی واقعات پر ایف آئی آر درج ہے،سائفر بھی کوئی سیاسی کیس نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتیں بری کر دیتی ہیں تو وہ آئیں۔

سیاست کے اندر عمریں گنی نہیں جاتیں،میرے یا زرداری کے کہنے سے کوئی وزیراعظم نہیں بنے گا،وزیراعظم بنانے کا فیصلہ ملک کے عوام کریں گے۔

نواز شریف کو مٹانے والے مٹ گئے

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاق میں ہماری حکومت بنتی ہے تو نوازشریف وزیراعظم ہوں گے، علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے حوالے سے مجھے کوئی علم نہیں۔

اصل سورج 8فروری کے بعد ہی طلوع ہوگا،انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کبھی اتحاد نہیں ہوا، الیکشن کے نتائج کو سامنے رکھ کر ہمارا کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے، انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کا کوئی امکان نہیں۔

ہمیں ہٹاکر کسے لایا گیا؟ ایسے بندے کو لانیوالے اتنے ہی ذمہ دار ہیں جتنا وہ خود ہے،نواز شریف

انکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے راستے میں کانٹے خود بچھائے ہیں،اشاروں پر چلنے والے لیڈر نہیں ہوتے۔

نوازشریف نے جدوجہد کی، 9سال جلاوطنی کاٹی، ڈھائی سال جیل کاٹی ہے۔


متعلقہ خبریں