ملک کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

موسم گرم

کل کہاں کہاں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، لسبیلہ،گوادراورجیوانی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جنوب مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں ا سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

نوکنڈی،چاغی،دالبندین، قلات،خضدار،نوشکی، خاران،پنجگور،کیچ،تربت،پسنی اورمکران میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال،ملتان اور بہا ولپور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں ا سموگ اور دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلودرہنے کی پیشگوئی کی ہے۔


متعلقہ خبریں