نواز شریف نے اسرائیلی جارحیت پر کوئی مذمتی بیان نہیں دیا، حافظ نعیم

Hafiz Naeem

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسرائیلی جارحیت پر کوئی مذمتی بیان نہیں دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل حماس سے شکست کا بدلہ فلسطینیوں سے لے رہا ہے، اسرائیل کی انٹیلی جنس فیل ہوگئی وہ حماس سے نہیں لڑسکتے۔

غزہ کی تباہ کن صورتحال دنیا کیلئے سبق ہے، پوپ فرانسس

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا تقسیم ہے، امریکا کو بھی اس تقسیم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فلسطین میں مسلسل بمباری ہو رہی ہے، غزہ میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے پوچھیں کہ وہ اپنے آپ کو بادشاہ سمجھتے ہیں، انہوں نے اسرائیل اور امریکا کی مذمت کی؟


متعلقہ خبریں