غزہ کی تباہ کن صورتحال دنیا کیلئے سبق ہے، پوپ فرانسس


ویٹی کن سٹی: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ کی تباہ کن صورتحال دنیا کے لیے سبق ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل حماس تنازع پر پوپ فرانسس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ غزہ میں جاری تباہ کن صورتحال جنگ نہیں بلکہ دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تنازع جتنا پھیلے گا انسانیت کو اتنا ہی نقصان ہو گا۔ غزہ کی تباہ کن صورتحال دنیا کے لیے سبق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین سے اظہار یکجہتی، جنوبی افریقی پارلیمنٹ میں اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے کی قرارداد منظور

پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ فوری بند کی جائے کیونکہ جنگوں سے اسی طرح کے حالات رونما ہوتے ہیں اور جنگ سے انسانیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے جنگ کے دوران ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن قائم ہونا چاہیے کیونکہ امن ہی سب کی جیت ہے۔ تنازع میں مرنے والے دونوں اطراف کے لوگوں کی موت پر افسوس ہے۔


متعلقہ خبریں