اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی


یروشلم: اسرائیل نے غزہ جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے تحت 150 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ اس دوران حماس کی جانب سے 50 خواتین اور بچوں کو چار دنوں میں رہا کیا جائے گا۔

یرغمالیوں کی رہائی کے دوران جنگ میں وقفہ رہے گا۔

اسرائیل نے وقفے کے بعد حماس کے خلاف دوبارہ جنگ جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد کا اسرائیل کو اسلحہ فراہم نہ کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ مشکل ضرور ہے لیکن درست ہے۔

دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔


متعلقہ خبریں