اورنگی ٹاؤن ڈکیتی، رپورٹ تیار، ڈی ایس پی زیرحراست

فوٹو: فائل


کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس پارٹی کی مبینہ ڈکیتی کی انکوائری رپورٹ کے بعد ڈی ایس پی عمیر کو حراست میں لے لیا گیا۔

اورنگی ٹاون میں پولیس پارٹی کی مبینہ ڈکیتی کی انکوائری رپورٹ کے بعد ڈی ایس پی یوٹی عمیر طارق کے خلاف ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ پیرآباد تھانے میں درج کر لیا گیا جس میں اغوا اور لوٹ مار کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں دیگر اہلکاروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی یوٹی عمیر طارق کو عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا اور ایس ایس پی جنوبی عمران قریشی کو بھی عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ انکوائری رپورٹ میں شاہین فورس کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

اورنگی ٹاؤن میں پولیس پارٹی کی مبینہ ڈکیتی کی انکوائری رپورٹ میں پولیس افسران اور اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ انکوائری رپورٹ میں ایس ایس پی جنوبی اور زیرتربیت ڈی ایس پی قصور وار ٹھہرے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: سکھ اور ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ڈی آئی جی غربی کی جانب سے تیار کردہ انکوائری رپورٹ ہم نیوز کو موصول ہوئی جس کے مطابق ایس ایس پی جنوبی اور زیرتربیت ڈی ایس پی کے بیان قلمبند کیے گئے۔ رپورٹ میں غیرقانونی چھاپے میں ملوث پولیس اہلکاروں کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔

انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر میں پرائیوٹ لوگ داخل ہوئے اور پرائیویٹ لوگوں نے گھر کی تلاشی لی جنہیں غیر قانونی کچھ نہیں ملا۔ ایس ایس پی جنوبی نے ایس ایس پی غربی کو رقم اور دیگر سامان واپس کرنے کا کہا۔

انکوائری رپورٹ میں ڈکیتی میں ملوث پولیس پارٹی و دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی۔


متعلقہ خبریں