تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ خاور مانیکا کو اپنے ہی گھر کا پردہ چاک نہیں کرنا چاہئے تھا،جب چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو اس وقت خاور مانیکا کو انٹرویو دینا چاہئے تھا۔
پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف، نواز شریف کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی، نواز شریف اور شہباز شریف لاڈلے ہیں۔
چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کی فیملی کے تمام بینک اکائونٹس کو منجمد کردیا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ گیس کی قیمتیں دوبارہ بڑھ گئی ہیں، شہبازشریف اور نوازشریف نے عوام کا جینا مشکل کر دیا، شہباز شریف اور نواز کس منہ سے عوام سے ووٹ لیں گے۔