چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کی فیملی کے تمام بینک اکائونٹس کو منجمد کردیا گیا

نیب

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور ان کے بیٹے چوہدری مونس الہی کے خاندان کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کردئیے۔

سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے، ایف آئی اے کی جانب سے ان کی فیملی کے تمام بینک اکاونٹس کو منجمد کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے 100 سے زائد کمپنی اکاؤنٹس اور پرسنل بینک اکاؤنٹس سیل کیے ہیں، تمام بینک اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کروایا گیا۔

دوسری جانب عدالت نے مونس الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے ہیں جس کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے ان کو اشتہاری قرار دیکر ریڈ نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مونس الہی کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کروا کرانہیں بذریعہ انٹرپول جلد گرفتار کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں