انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا

Dollar Rates

پہلے کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہونے کے بعد  285 روپے97 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

سجاول میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر75 پیسے سستاہوا جس کے بعد نئی قیمت288 روپے 25 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو ایک روپے اضافے سے 312 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 357 روپے پر برقراررہا جبکہ اماراتی درہم 30 پیسے کم ہو کر 78 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ، اور سعودی ریال 76.50 روپے پر ہی برقرار رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہواتھا۔


متعلقہ خبریں