صحت کارڈ پر مفت علاج کروانے والوں کیلئے بری خبر آگئی


صحت کارڈ پر علاج کرانے والوں کیلئے بری خبر، اب مریض 40 فیصد خرچ خود برداشت کرے گا۔

تفصیلات پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمینٹ کمپنی کی جانب سے قومی صحت کارڈ کے متعلق نئی جاری ہونیوالی پالیسی کے تحت صحت کارڈ پر مفت علاج کا 40 فیصد خرچ مریض خود برداشت کرے گا۔

صحت کارڈ پروگرام کیلئے 2 ارب روپے جاری ، مفت علاج کی سہولت بحال

حکومتی پالیسی کے تحت نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو صحت کارڈ پر 40 فیصد اخراجات مریض سے وصول کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔ 40 فیصد اخراجات وصولی کا اطلاق 15 نومبر سےکیا جائےگا ۔

خیبر پختونخوا میں خناق کا مرض پھیل گیا ، 16 افراد جاں بحق ، 328 متاثر
خیال رہے کہ صحت کارڈ پر پہلے مریض پہلے ہی 30 فیصد کا خرچ برداشت کررہا تھا جسے نئی پالیسی کے بعد بڑھا کر 40 فیصد کر دیا گیا ہے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں