غزہ ، قاتل اسرائیلی فوج کی مسجد پر بمباری ، 50 نمازی شہید ، الشفاء اسپتال کو بلڈوز کر دیا


غزہ میں مسجد پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 50 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے سبرا میں مسجد پر اس پر بمباری کی جب نمازی عبادت میں مشغول تھے، مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔

قابض فوج نے سب سے بڑے الشفا اسپتال کو بھی بلڈوز کر دیا ، ادویات اور طبی آلات کے گودام کو اڑا دیا۔ اسپتال میں موجود 200 کے قریب لوگوں کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انہیں نامعلوم مقام پرلے گئے۔ صیہونی فورسزنے اردنی فیلڈ اسپتال پر بھی فضائی حملہ کیا جس میں 7 ارکان زخمی ہو گئے ۔

اسرائیل کی طولکرم پر مسلسل 15 گھنٹے بمباری ، الشفاء اسپتال کے صحن میں 170 فلسطینیوں کی اجتماعی تدفین

حماس نے الشفاء اسپتال سےاسلحہ برآمد کرنے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کے ذمہ دار ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران بدتر ہوتا جا رہا ہے، قتل عام فوری روکا جائے ، جبکہ یونیسیف کی سربراہ کیتھرین رسل نے کہا کہ غزہ کے دورے کے دوران خوفناک مناظر دیکھے ، اسرائیل فوری طور پر حملے روکے۔

اسرائیلی خونریزی، غزہ میں 3 ہزار 117 اسکول طلبا شہید ہو چکے، رپورٹ

دوسری جانب فرانس نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز اسپتالوں پر حملوں سے اجتناب کریں۔


متعلقہ خبریں