الخدمت فاؤنڈیشن کا جدید ایمبولینسز غزہ بھجوانے کا اعلان


راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن نے جدید آلات سے لیس 10 ایمبولینسز تیار کر کے غزہ بھجوانے کا اعلان کر دیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینٹرل بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمان کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں سینٹرل بورڈ نے غزہ ریلیف سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کی حکمت عملی کی منصوبہ بندی کی۔

صدر فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا کہ فیلڈ اسپتال کے لیے اقوام متحدہ، اوآئی سی سمیت عالمی اداروں سے رابطے جاری ہیں جبکہ فوری غذائی اجناس اور ضروری ادویات سمیت دیگرامدادی سامان ائیرکارگو اور بحری جہاز کے ذریعے بھجوانے کا اہتمام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فیلڈ اسپتال کے قیام کے لیے اقوام متحدہ، او آئی سی، فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن  سمیت دیگرعالمی اداروں سے کوآرڈینیشن کی جائے گی۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے کہا کہ غزہ کے لیے جدید آلات سے لیس 10 ایمبولینسز تیار کر کے بھجوائی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں