پی ایس ایل کیلئے راولپنڈی ٹائیگرز بنانے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے، حنیف عباسی

پی ایس ایل کیلئے راولپنڈی ٹائیگرز بنانے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے، حنیف عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے راولپنڈی ٹائیگرز کی ٹیم بنانے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کل ایک پختون گرینڈ جگرا کر رہا ہوں اور راولپنڈی ٹائیگرز بنانے جارہا ہوں۔ یہ پی ایس ایل لیول کی ٹیم بنے گی اور لاہور قلندرز والے آکر ٹرائل لیں گے۔

پی ایس ایل 9: عام انتخابات کے باعث بورڈ آفیشلز کا میچز یو اے ای میں کرانے کا مطالبہ

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹائیگر ٹیم کیلئے 30 لڑکوں کو سلیکٹ کیا جائے گا۔ ٹائیگر ٹیم کیلئے 30 لڑکوں کو تربیت کیلئے آسٹریلیا بھیجا جائے گا۔ اس حوالے سے 26 نومبر کو راولپنڈی میں ٹرائل ہوں گے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں اسلام آباد کی ٹیم تھی لیکن راولپنڈی کی کمی تھی۔ راولپنڈی ٹائیگرز ٹیم میرٹ پر بنے گی جس میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے تمام کھلاڑی آکر ٹرائلز دے سکیں گے۔


متعلقہ خبریں