کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

Milk

دودھ کی فی لٹر قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا


کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چارے کی قیمت میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے دودھ کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔

موٹر وے پر بدھ سے اوور لوڈنگ گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد

یہ اقدام کمشنر کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بلائی گئی میٹنگ کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس کا مقصد شہر میں دودھ کی قیمتوں کا ایک نیا ڈھانچہ قائم کرنا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ 220 سے روپے 230 فی لیٹرتک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے دودھ کی قیمت 180 فی لیٹرمقرر کی گئی تھی ۔

سری لنکن کپتان کا ملکی بورڈ معطل کیے جانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر صارفین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں