9 مئی واقعات ، 2 پولیس افسران کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف


9 مئی کو جناح ہاؤس کے اطراف میں موجود افراد کی جیو فینسنگ فہرست میں پولیس کے دو افسران کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کو فراہم کردہ لسٹ میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کے پرسنل اسٹاف افسر انسپکٹر عاصم رفیع اورایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد للیانی قصور انسپکٹر آصف ذوالفقار کا نام اور تصاویر شامل ہیں۔ انوسٹی گیشن ونگ نے دونوں افسران کو ملزم قرار دیدیا۔

لاہور: 9 مئی کے مقدمات کے چالانوں کو دوبارہ جمع کرا دیا گیا

رپورٹ کے مطابق حملے میں ملوث متعدد کارکنوں کو سزا دلوانے کے بعد نئی لسٹیں بنائی گئیں، ماڈل ٹاؤن ڈویژن کو فراہم کردہ فہرست میں 101 مرد اور خواتین کے نام شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں