اہلکاروں کی ہلاکتیں، اسرائیل کرائے کے فوجی بھرتی کرنے لگا


اسرائیل نے جنگ کے دوران اپنے فوجیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد کرائے کے فوجی بھرتی کرنے شروع کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے اپنے فوجیوں کی جانیں بچانے کے لیے فرانس سے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے فرانس سے کچھ فوجی کرائے پر بھرتی کر لیے ہیں جنہیں ماہانہ 12 ہزار ڈالر ادائیگی کی جائے گی۔ اسرائیل نے دیگر ممالک سے بھی فوجی بھرتی کرنے کے لیے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے اپنا سفارتکار واپس بلا لیا

اسرائیل کی جانب سے بھرتی کیے گئے کرائے کے فوجی جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ لڑائی میں شریک رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے اس اقدام کا مقصد اسرائیلی فوجیوں کو غزہ میں براہ راست تصادم سے بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے پر امریکہ کو دھمکی

واضح رہے کہ غزہ میں آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور زمینی آپریشن میں اب تک 29 فوجی افسر اور اہلکار مارے گئے ہیں جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک مارے جانے والے اسرائیلیوں فوجیوں کی تعداد 346 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں