کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری


 محکمہ صحت سندھ نے کانگو کی روک تھام اوراس پرقابو پانے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزاور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ایڈوائزری جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے سندھ بھر کے اسپتالوں کو کانگو وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سول اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس سی سی ایچ ایف کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے ہیلتھ کیئر ورکرز بھی متاثر ہوئے ہیں۔

کراچی میں نگلیریاایک اور جان نگل گیا

محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ کانگو وائرس عمومی طور پر جانوروں کے ذریعے انسان میں منتقل ہوتا ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز و عوام کانگو وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اپنائیں۔

رپورٹ کے مطابق کانگو وائرس سے کوئٹہ میں ایک ڈاکٹر کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔


متعلقہ خبریں