سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ بھی تک فواد کا ہم سے رابطہ نہیں ہوا ، فواد کو ابھی تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور نہ کوئی مقدمہ یا ایف آئی آر منظر عام پر آئی ہے ، میں مسلسل اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہی ہوں لیکن مجھے فواد کے بارے میں نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں رکھا ہے؟ ۔
انہوں نے کہا کہ فواد کی اچانک گرفتاری کے بعد میں اور میری بیٹیاں شدید دکھ سے گزر رہی ہیں لیکن فردوس عاشق جیسے لوگ اِس صورتحال کو سمجھنے کا دماغ نہیں رکھتے کیونکہ وہ فیملی کی الف ب سےلاعلم ہیں ، جہانگیر ترین سے گزارش ہے کہ فردوس عاشق کو لگام دیں اور پارٹی کی بقا کے لیے دور ہی رکھیں تو بہتر ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اسلام آباد سے گرفتار
دریں اثناء فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس نے فواد چوہدری کو کہاں رکھا ہوا ہے؟ ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا، پولیس بھی فواد چوہدری سے متعلق کچھ نہیں بتا رہی۔
فیصل چودھری نے کہا کہ میں تھانہ آبپارہ اور کوہسار گیا لیکن فواد چودھری وہاں موجود نہیں، فواد چودھری اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، فواد چودھری کے خلاف کوئی کیس ہے تو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کی نگران وزیراعظم سے ملاقات
فیصل چودھری نے کہا کہ فواد چودھری سپریم کورٹ کے وکیل ہیں، ان کے ساتھ جو بھی سلوک کرنا ہے، قانون کے مطابق کیا جائے۔ فواد چودھری سے خاندان اور وکلا کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔